Skip to main content

وفات مسیح پر حضرت ابن عباس ؓ کا عقیدہ

  

سیدناحضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سورۃآل عمران کی  آیت نمبر ۵۶


کا ترجمہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ مُمِیْتُکَ ۔یعنی مُتَوَفِّیْکَ کا مطلب ہے میں تجھے موت دینے والا ہوں ۔
                          (بخاری کتاب التفسیر سورۃ المائدہ باب مَاجَعَلَ اللہُ مِنْ بَحِیْرَۃ۔۔۔)


                         استدلال از حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفۃ المسیح الرابع 


اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ جب یہودیوں نے حضرت مسیح ؑ کی سخت مخالفت  کی اور ان کو قتل کرنا چاہا اور قسم  قسم کی تکالیف دینا شروع کیں تو اللہ تعالیٰ نے مسیح ناصری سے چار وعدے کئے جو ایک خاص ترتیب میں واقع ہوئے ہیں ۔
                                          یعنی (1)وفات (2)رفع (3)تطہیر (4)غلبہ۔
            پس اسی ترتیب کے مطابق اللہ تعالیٰ نے پہلے حضرت عیسیٰ ؑ کو وفات دی پھر ان کا رفع کیا ۔ پھر قرآن کے ذریعہ یہودیوں نے آپ پر جو الزامات لگائے تھے ان سے آپ کو پاک کیا پھر چوتھے وعدہ کے مطابق مسیح ؑ کے تابعداروں کو  یعنی عیسائیوں اور مسلمانوں کو آپ کے منکرین یعنی یہود پر قیامت تک غلبہ دیا جو ترتیب اللہ تعالیٰ نے قرآنی الفاظ کی رکھی ہے اسی کے مطابق جب پچھلے تین وعدے مسلمہ طور پر پورے ہو چکے ہیں تو ضرور ماننا پڑتا ہے کہ پہلاوعدہ جو مسیح کی وفات سے متعلق تھا وہ بھی پورا ہو چکاہے ۔
            سوال :۔بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہاں جو لفظ مُتَوَفِّیْکَ کا آیا ہے اس کا مصدر ہے تَوَفّی اور تَوَفّی کے معنے قبض روح یعنی وفات کے نہیں بلکہ اس کے معنے سارے کا سارا اٹھا لینا کے ہیں۔
            اس کا پہلا جواب یہ ہے کہ قرآن شریف کے 23مقامات میں لفظ توفی قبض روح کے معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ اول سے آخر تک سارا قرآن پڑھ لیں ۔ کہیں قبض روح کے بغیر اس لفظ کا استعمال نہیں ہوا۔ لہٰذا یہ ہٹ دھرمی ہے کہ توفّی کا لفظ جب کسی اور انسان، رسول حتّٰی کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے لئے استعمال ہو وہاں اسکے معنے قبض روح کے لئے جائیں اور جب مسیح ناصری ؑ کے لئے استعمال ہو وہاں سارے کا سارا اٹھا لینا مراد لیا جائے۔
            دوسرا جواب یہ ہے کہ بخاری شریف میں حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ جو جلیل القدر صحابی ہیں انہوں نے اس کی تشریح کی ہے :۔
            ’’قَالَ ابْنُ عَبَّاس مُتَوَفِّیْکَ اَیْ مُمِیتُکَ ۔      (صحیح بخاری کتاب التفسیر باب ما جعل اللہ من بحیرۃ۔)
            یعنی مُتَوَفِّیْکَ کے معنے مُمِیتُکَ ہیں یعنی مَیں تجھے وفات دوں گا۔
                        پھر یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اگر مُتَوَفِّیْکَ کا معنٰی سارے کا سارا اٹھا نا ہے تو اس آیت میں رَافِعُکَ کا لفظ مہمل اور بے فائدہ ماننا پڑتا ہے ۔۔۔

حضرت مرزا غلام احمدصاحب قادیانی مسیح موعود ؑ بانی سلسلہ احمدیہ  نے لفظ توفّی پر ایک چیلنج شائع کیا ہے اور اس پر بھاری انعام مقرر کیا ہے ۔ جس کا جواب آج تک دنیا کا کوئی عالم نہیں دے سکا۔ اور وہ یہ ہے :۔

       جب خدا فاعل ہو اور صرف انسان مفعول بہٖ ہو تو توفّی کے معنے سوائے قبض روح کے ہر گز اور کوئی نہیں ہو سکتے ۔ 
                                                     (ازالہ اوہام ۔روحانی خزائن جلد 3صفحہ 602)
  


بخاری ٹائٹل پیج
بخاری ٹائٹل پیج

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

If Jesus did not die upon the cross: A study in evidence

The Last Supper This is a small booklet with a very descriptive title, written by an Australian Judge, Ernest Brougham Docker, in 1920. He became a judge of the District Court and chairman of Quarter Sessions for the north-western district in 1881. He retired in 1918 after the passage of the Judges Retirement Act.
He examines the limitations in the so called testimony of the apostles about resurrection in his book. He makes several strong points against resurrection of Jesus, may peace be on him, but one that can be described in a few lines is quoted here:
“He (Jesus) expressed his forebodings to His disciples, I firmly believe; I am equally convinced that He did not predict His rising again. The Conduct of the disciples after crucifixion shows that they had no expectation of a resurrection; and it is altogether incredible that they could have forgotten a prediction so remarkable.”
There are 14 parts of this short booklet by Ernest Brougham Docker, published in 1920. The fifth part concl…

WHY JESUS DID NOT DIE ON THE CROSS

“The standard explanations for the crucifixion of Jesus created a deep mystery of motive and consequence, raising many questions about what truly is God’s plan for our salvation.”
The crucifixion of Jesus Christ (peace be upon him) is undeniably one of the most emotionally charged and controversial events in all of religious history. It is also one of the most powerful and political, in that it laid the foundation for Christianity’s main principle of mankind’s spiritual salvation – that Jesus Christ was destined by God to die on the cross for our sins. But is this really God’s or even Jesus’ idea? The facts about what happened to Jesus 2000 years ago have been shrouded in mystery for as long as Christianity has existed as a major world religion. The commonly held views of the events of the crucifixion and the life and purpose of Jesus are well known to virtually every Christian and most others who have come in contact with Western Christian nations. But is this view, in fact, the truth? O…